بلوچستان حکومت نے صوبے میں وسیع پیمانے پر غیر رسمی تعلیم کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا۔

کوئٹہ ( پاکستان امیج ) بلوچستان حکومت نے صوبے میں وسیع پیمانے پر غیر رسمی تعلیم کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق غیر رسمی تعلیم کے نفاذ کا فیصلہ چیف سیکریٹری کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔مختلف وجوہات کی وجہ سے رسمی تعلیم سے محروم 18 لاکھ بچوں کو دوبارہ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر 5 سال کے دوران عملدرآمد کیا جائے گا، جبکہ رواں سال کے لیے 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

چیف سیکریٹری کے مطابق غیر رسمی تعلیم کا منصوبہ محکمۂ سماجی بہبود کی زیرِ نگرانی چلایا جائے گا۔ منصوبے میں 9 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *