دہشتگردوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کیچ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ہاتھوں معصوم مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یہ شہداء کسی ایک قوم یا صوبے سے نہیں بلکہ پاکستان کے شہری تھے، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو نشانہ بنایابلوچ روایات نہتے اور بے گناہ انسانوں کے قتل کی نہیں بلکہ عزت، مہمان نوازی اور بھائی چارے کی امین ہیں

فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد پاکستان کے اتحاد، امن اور ترقی کے دشمن ہیں، ان کا کوئی تعلق بلوچ قوم سے نہیں،

معصوم پاکستانیوں کے خون سے کھیلنے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا،

پاکستان کے دشمن قومیتوں میں نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں، پوری قوم متحد ہو کر ان کے ناپاک عزائم ناکام بنائے گی

دہشتگردوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *