کوئٹہ (پاکستان امیج)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ ریاست پر حملہ ہے۔
دہشت گردوں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچائیں گے۔
قانون کے محافظوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔
ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو کچل دیا جائے گا
بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
شہداء کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی
Pakistan Image