سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ شاہد رند

کوئٹہ (پاکستان امیج)حکومت بلوچستان کی مستونگ حملے کی شدید مذمت، دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم

شاہد رند نے کہا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

قانون کے محافظوں پر حملہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے۔

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

شاہد رند، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

امن دشمن عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنے میں ناکام رہیں گے۔

ریاست دشمن عناصر کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی جاری رہے گی۔

دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کا قلع قمع کیا جائے گا۔

شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں

بلوچستان حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *