نوشکی(پاکستان امیج) ضلع نوشکی کے عین الدین روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شیخ زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image