مستونگ(پاکستان امیج)مستونگ میں منگوچر کے قریب گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے، کار میں سوار خاندان کا تعلق ژوب سے ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Pakistan Image