کوئٹہ (پاکستان امیج )بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 300 کلوگرام خراب و مضرِ صحت چکن گوشت سپلائی کی کوشش ناکام!
رات گئے خفیہ اطلاع پر ڈائریکٹر آپریشنز کی ہدایت کے تحت بی ایف اے کا کچلاک بائی پاس پر کامیاب آپریشن
مسافر بس نمبر BSC-217 سے 300 کلوگرام خراب چکن گوشت برآمد، بی ایف اے کی بروقت کارروائی
کچلاک پولیس اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی، مضرِ صحت بدبودار گوشت ضبط
عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے عزائم خاک میں مل گئے، خراب گوشت مارکیٹ پہنچنے سے پہلے پکڑا گیا
300 کلوگرام مضرِ صحت گوشت قبضے مین لیکر بعد ازاں تلف ، ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی شروع
رات ایک بجے تک جاری خصوصی آپریشن، بی ایف اے کی ٹیمیں عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے سرگرم رہیں
بی ایف اے کا دوٹوک پیغام: مضرِ صحت خوراک کی ترسیل اور فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی
محفوظ خوراک، صحت مند بلوچستان — بی ایف اے کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری
Pakistan Image