دنیا بھر میں فیس بُک کی بندش، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

واشنگٹن (پاکستان امیج)دنیا بھر فیس بُک سروس کو بندش کا سامنا ہے جسکی وجہ سے صارفین کو سوشل ویب سائٹ تک رسائی میں مشکل کا سامنا ہورہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صارفین نے فیس بُک اکاؤنٹ تک رسائی اور پلیٹ فارم کی اہم خصوصیات کو متاثر کرنے والے اچانک تکنیکی مسائل کی اطلاع دی ہے۔

میٹا نے ابھی تک اس بندش کے بارے میں کوئی سرکاری وضاحت جاری نہیں کی ہے۔ یہ تکنیکی خرابی اتوار کو اچانک رونما ہوئی جس کی وجہ سے فیس بک صارفین اکاؤنٹس تک رسائی یا پلیٹ فارم کے بنیادی فیچرز کو استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

صارفین نے ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے لاگ ان کی ناکام کوششوں کے ساتھ ساتھ سست یا غیر دستیاب نیوز فیڈ اپ ڈیٹس سمیت مسائل کی بھی اطلاع دی۔

کچھ صارفین کو لنک کردہ میسنجر سروس کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے یا پیغامات بھیجنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بہت سے متاثرہ صارفین اس خلل کی اطلاع دینے اور اپنے پوسٹوں کو اپلوڈ کرنے کے لیے متبادل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ایکس کا استعمال کررہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *