بیٹیاں کرب میں مبتلا، فواد چوہدری کہاں ہیں کوئی کچھ نہیں بتا رہا، نہ ہی کسی عدالت پیش کیا گیا، حبا چوہدری کی ہمت جواب دے گئی

اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گزشتہ روز گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ حبا چوہدری شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حبا چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد پولیس سے بار بار رابطے کر چکیں مگر ان کے شوہر اور رہنما استحکام پاکستان پارٹی فواد چوہدری سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا رہا۔ گرفتاری کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ باپ کی اچانک گرفتاری پر بیٹیاں شدید کرب سے گزر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف کوئی ایف آئی آر سامنے آئی نہ کسی عدالت میں پیش کیا گیا۔ حبا چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے تعاون کی اپیل کی، ساتھ یہ بھی کہا کہ فردوس عاشق اعوان کے پاس ان پر آئی کڑی صورت حال کو سمجھنے کیلئے دماغ نہیں، ان کو لگام دی جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *