اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گزشتہ روز گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ حبا چوہدری شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حبا چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد پولیس سے بار بار رابطے کر چکیں مگر ان کے شوہر اور رہنما استحکام پاکستان پارٹی فواد چوہدری سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا رہا۔ گرفتاری کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ باپ کی اچانک گرفتاری پر بیٹیاں شدید کرب سے گزر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف کوئی ایف آئی آر سامنے آئی نہ کسی عدالت میں پیش کیا گیا۔ حبا چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے تعاون کی اپیل کی، ساتھ یہ بھی کہا کہ فردوس عاشق اعوان کے پاس ان پر آئی کڑی صورت حال کو سمجھنے کیلئے دماغ نہیں، ان کو لگام دی جائے۔
Pakistan Image