ضلع زیارت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کلئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (پاکستان امیج)معاون خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ ضلع زیارت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کلئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا

ایف سی، بلوچستان پولیس، سی ٹی ڈی، ایس او ڈبلیو اور اے ٹی ایف نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا

فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے میں بلوچستان پولیس کے 9 افسران و اہلکار شہید ہوئے

شہداء میں ایس ایچ او تھانہ منگی، ایس ایچ او تھانہ کاوس، اے ٹی ایف انچارج ہیڈ کانسٹیبل سیف اللہ سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں،

ڈی ایس پی غلام سرور سمیت آٹھ پولیس اہلکار دشوار گزار پہاڑی راستوں سے بحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے

کانسٹیبل رضوان کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا

شہداء کی میتیں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کی جا رہی ہیں

بلوچستان حکومت شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *