نصیرآباد: نامعلوم افراد نے 132 کے وی بجلی کے ٹاور کو دھماکے سے تباہ کر دیا

کوئٹہ(پاکستان امیج)نصیرآباد میں نامعلوم افراد نے 132 کے وی کے بجلی کے ٹاور کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بولان سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، واقع کی کیسکو نے بھی تصدیق کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب کیسکو کا کہنا ہے کہ متاثرہ 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن سبی سے بولان تک بجلی فراہم کر رہی تھی۔

کیسکو کے مطابق بجلی کی بحالی کے لیے کیسکو کی امدادی و تکنیکی ٹیمیں متاثرہ مقام پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *