سری لنکا کی جیل میں ہنگامہ آرائی سے 19 قیدی ہلاک، 100 سے زائد زخمی

سری لنکا(پاکستان امیج)سری لنکا کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 19 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے شہر نیگومبو کی جیل میں اتوار کے روز دو گروپوں میں تصادم ہوا جسے اتوار کی رات تک کنٹرول کر لیا گیا تاہم پیر کے روز دوبارہ دونوں گروہوں میں جھڑپ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران کم از کم 19 قیدی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو نیگومبو کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والے قیدیوں کو دارالحکومت کولمبو کے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

سری لنکن حکام کی جانب سے جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *