خاران میں چوری اور ڈکیتیوں کے خلاف انجمن تاجران کی کال پر بازار میں غیر معینہ مدت کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال

خاران(پاکستان امیج) خاران بازار میں دن دہاڑے اسلحے کے زور پر ہونے والی مسلسل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران خاران کی کال پر آج سے غیر معینہ مدت کے لیے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

انجمن تاجران خاران نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہڑتال کو کامیاب بنائیں تاکہ تاجروں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے متعلقہ حکام مؤثر اور عملی اقدامات اٹھائیں۔

واضح رہے کہ انجمن تاجران نے گزشتہ روز ہنگامی جرگے کے بعد بازار بند رکھنے کا اعلان کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *