بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کیا ریکارڈ کی گئی؟

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان کے علاقے اوتھل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق زلزلہ اوتھل اور گردونواح میں محسوس کیا گیا جس پر شہری خوف میں مبتلا ہو گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کامرکز اوتھل سے 20 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں واقع تھا۔

زلزلے سے کوئی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *