سوشل میڈیا استعمال پر پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کو قتل کرنےوالے والد اور ماموں کو عمر قید کی سزا

کوئٹہ (پاکستان امیج)کوئٹہ میں 14 سالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے والد اور ماموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزمان انوار الحق اور محمد طیب کو دو، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی، امریکی نژاد حرا انوار کو جنوری 2025 میں کوئٹہ میں گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش پولیس نے والد اور ماموں کو گرفتار کیا تھا، والد اور ماموں کو لڑکی کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور طرزِ زندگی پر اعتراض تھا، کیس کی تفتیش سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *