اسرائیل کی عسکری مدد امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے ہوئی: جے ڈی وینس

واشنگٹن (پاکستان امیج)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل زیادہ تر ہتھیار واشنگٹن ہی سے لیتا ہے، اسرائیل کو حاصل ہتھیاروں کی قیمت امریکیوں کے ٹیکس سے ادا ہوئی۔

جے ڈی وینس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا صرف 3 ماہ کے دوران تحفظ کرنے والے 2 تہائی ہتھیار امریکیوں کے ہاتھوں تیار ہوئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جو امریکی صدر کو مسئلہ سمجھتا ہے وہ خوابِ غفلت سے بیدار ہو اور حقائق جانے۔

امریکی نائب صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تشدد کا راستہ اختیار کر کے آپ اپنے تمام قومی سلامتی مسائل سے نمٹ نہیں سکتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *