پاکستانی تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری، تفتان بارڈر پر پاک ایران تجارتی ویزا بحال

کوئٹہ(پاکستان امیج)پاکستانی تاجروں کے لیے تقریباً ایک سال بعد تفتان بارڈر پر تجارتی ویزا سہولت دوبارہ فعال کر دی گئی ہے۔

بلوچستان ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد پاک ایران سرحدی تجارت کا نیا سفر شروع ہوگیا۔

ویزا بحالی سے پاک ایران تجارتی روابط مزید مضبوط اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، طویل انتظار ختم ہونے پر تاجروں نے تجارتی ویزا بحالی کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا۔

مقامی تاجروں نے ویزا بحالی کو معیشت اور روزگار کے لیے بڑا مثبت قدم قرار دے دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *