بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس 17 جون کو طلب

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان اسمبلی نے بجٹ اجلاس 17 جون کو دن 4 بجے طلب کر لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کیا، 17جون کو مالی سال 27-2026ء کا میزانیہ اور ضمنی میزانیہ پیش کیا جائے گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 18 تا 20 جون ایوان میں میزانیے پر عام بحث ہو گی اور 20 جون کو مالیاتی مسودہ ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق 21 جون کو ضمنی میزانیے پر ایوان میں عام بحث ہو گی جبکہ 22 جون کو سالانہ مطالباتِ زر برائے مالی سال 27-2026ء پیش کیے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *