واٹس ایپ میں متعارف کرایا جانے والا نیا فیچر کیا ہے؟

(پاکستان امیج)میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں نئے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کی مطابق یہ نیا فیچر ویڈیو پلے بیک میں مددگار ثابت ہوگا۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کروایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئےصارفین ویڈیوز کو 10 سیکنڈ ریوائنڈ اور 10 سیکنڈ فارورڈ کر سکیں گے جس کے لیے انہیں بس اسکرین پر 2 بار کلک کرنا ہوگا۔

یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے جبکہ بقیہ صارفین کے لیے اس کو کب متعارف کرایا جائے گا اس کی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ فی الحال ابھی واٹس ایپ پر ویڈیو دیکھتے ہوئے اسے ریوائنڈ یا فارورڈ کرنے کے لیے پروگریس بار پر انگلی کو آگے پیچھے کرنا پڑتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *