صوبے کے وسائل کو عوام کی فلاح، روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

صوبائی بجٹ کے اہم خدوخال، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی فلاحی منصوبوں پر مشاورت، بجٹ کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے پر اتفاق رائے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کے وسائل کو عوام کی فلاح، روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا

بلوچستان کی پائیدار ترقی، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے

اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ایسا بجٹ پیش کیا جائے گا جو عوامی امنگوں کا حقیقی ترجمان اور صوبے کی ترقی کا ضامن ہوگا،

سیاسی استحکام، باہمی مشاورت اور جمہوری روایات کے فروغ کے ذریعے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں تک پہنچایا جائے گا

مسلم لیگ بلوچستان کے پارلیمانی وفد کا صوبائی حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی وژن اور عوام دوست پالیسیوں پر وزیر اعلیٰ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *