اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی بند، بلوچستان کے کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے

کوئٹہ(پاکستان امیج)اوچ پاور پلانٹ سے نصیر آباد، سبی، کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر متعدد علاقوں کو فراہم کی جانے والی بجلی اچانک معطل ہونے کے باعث وسیع علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

بجلی کی بندش کے بعد شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مختلف علاقوں میں کاروباری اور معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہوئے۔

ابتدائی طور پر بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

ترجمان کیسکو کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

”ٹوٹے خوابوں کا احتجاج“، ڈیرہ بگٹی کے نوجوان نے پریس کلب کے باہر اپنی ڈگریاں جلادیں

کوئٹہ (پاکستان امیج)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان گریجویٹ قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email