تہران نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوؤں کو مسترد کر دیا

تہران(پاکستان امیج)ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تاحال کسی بھی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق معاہدے کی دستخطی تاریخ اور مقام کے حوالے سے سامنے آنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی مسودے کا بڑا حصہ مکمل ہو چکا ہے تاہم امریکا کی جانب سے بار بار موقف میں تبدیلی نے پیش رفت کو متاثر کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ قطر اور پاکستان اس پورے سفارتی عمل میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ایران اپنے اصولی مؤقف اور ریڈ لائنز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور جلد اس پر دستخط متوقع ہیں۔

ان کے مطابق ایران کی اعلیٰ قیادت بھی اس معاہدے سے اتفاق رکھتی ہے جبکہ معاہدے کے تحت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے بیانات میں تضاد نے صورتحال کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نئے ہجری سال کی آمد، خانہ کعبہ کو نیا غلاف پہنانے کی روح پرور تیاریاں عروج پر

سعودی عرب (پاکستان امیج)دنیا بھر میں مسلم امت کی جانب سے محرم الحرام کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email