وزیراعلیٰ بلوچستان کا لیڈی ڈاکٹر کو تیزاب حملے سے بچاتے ہوئے جھلسنے والے اسپتال ملازم کو فون، بہادری کو سراہا

کوئٹہ (پاکستان امیج)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر کو تیزاب حملے سے بچاتے ہوئے جھلسنے والے سنڈیمن اسپتال کے ملازم عبدالرزاق ترکئی کو فون کر کے ان کی بہادری پر سراہا۔

میر سرفراز بگٹی نے تیزاب سےجھلسنے والے سنڈیمن اسپتال کے ملازم عبدالرزاق ترکئی سے فون پربات چیت کی، دوران گفتگو عبدالرزاق نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو پورا واقعہ سنایا۔

وزیراعلیٰ نے عبدالرزاق ترکئی کو جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی اور کہا کہ آپ کی بہادری اور جذبے پر فخر ہے، علاج کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرےگی۔

واضح رہے عبدالرزاق ترکئی لیڈی ڈاکٹر ماہنور کو بچاتےہوئےجھلس گئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *