قلعہ عبداللہ: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق

قلعہ عبداللہ(پاکستان امیج) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے آ کر 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں پیش آیا، شادی کی تقریب میں منعقدہ میوزک پروگرام کے دوران ہوائی فائرنگ ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق توبہ اچکزئی سے ہے، واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *