43 برس تک رقم جمع کی، مکہ مکرمہ میں احرام کی حالت میں انتقال کر گئے

مکہ مکرمہ (پاکستان امیج)میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پاکستانی شہری، جنہوں نے حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے 43 برس تک رقم جمع کی، مکہ مکرمہ میں احرام کی حالت میں انتقال کر گئے۔

رپورٹس کے مطابق مرحوم نے زندگی بھر حج کی خواہش اپنے دل میں بسائے رکھی اور طویل عرصے کی محنت و بچت کے بعد حجاز مقدس پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو جذباتی کر دیا ہے۔ 🤍

سوشل میڈیا پر صارفین مرحوم کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کئی افراد اس واقعے کو ایمان، صبر اور عقیدت کی ایک متاثر کن مثال قرار دے رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *