امریکا کے ضرورت سے زیادہ مطالبات امن مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ، ایران

تہران (پاکستان امیج)ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا کے ضرورت سے زیادہ مطالبات امن مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق عباس عراقچی نے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو میں مؤقف اختیار کیا کہ امریکا ماضی میں ٹوٹے ہوئے وعدوں، متضاد پالیسیوں اور فوجی کارروائیوں کے ذریعے سفارت کاری کو نقصان پہنچا چکا ہے، تاہم اس کے باوجود ایران پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں سنجیدگی سے حصہ لے رہا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کسی بھی ملک کی خودمختاری کے خلاف طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے خطے میں استحکام کے لیے سفارتی عمل جاری رکھنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں اور پاکستانی کی ثالثی میں ایران سے معاہدہ طے پانے کی امید ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *