دکی: کوئلے کی کان میں تودہ گرنے سے 6 کان کن پھنس گئے

دکی(پاکستان امیج) بلوچستان کے ضلع دکی کے پتھر ٹاپ ایریا میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 6 کان کن پھنس گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کان کن تین ہزار فٹ گہرائی میں کام کر رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ گر گیا، مائنز ریسکیو ٹیم اور پولیس نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کان کنوں کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں 2024ء میں بھی مٹی کا تودہ گرنے سے 1 کان کن جاں بحق ہوگیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *