پاکستان کا آبنائے ہرمز میں جہازوں اور عملے کی سلامتی اور معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ

اقوام متحدہ (پاکستان امیج)پاکستان کی جانب سے آبنائے ہرمز میں جہازوں اور عملے کی سلامتی، محفوظ آمد و رفت اور معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا آبنائے ہرمز اشیاء اور توانائی کی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال دنیا بھر کے ممالک بشمول پاکستان پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے،پاکستانی عوام بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ عسکری کشیدگی اور رکاوٹیں برقرار رہیں تومشکلات بڑھیں گی، آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی بحث یا انتظام میں جی سی سی ممالک کےجائز مفادات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *