وزیراعظم شہبازشریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ملاقات، خطے کی صورتحال خصوصاً خلیج پر تفصیلی تبادلہ خیال

دوحہ(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ملاقات ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال خصوصاً خلیج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور امیر قطر نے امن واستحکام کیلئے مذاکرات اور تعاون کی ضرورت پر زوردیا۔

وزیراعظم نے قطر اور دیگر ممالک پر حملوں کی مذمت کی اور عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سکیورٹی، دفاع اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔اس کے علاوہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کااظہار کیا۔وزیراعظم نے قطری جنگی جہازوں کے استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *