خاتون شاپنگ کر کے پارکنگ میں آئی تو وہاں گاڑی نہ پا کر روتے ہوئے اپنے آفس مینجر کو فون کردیا ، پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

لندن(پاکستان امیج) برطانیہ میں ایک خاتون گاڑی پارکنگ میں کھڑی کرکے شاپنگ کے لیے گئی اور واپسی پر گاڑی موجود نہ پا کر اس نے روتے ہوئے اپنے آفس منیجر کو وائس میسج کرکے گاڑی چوری ہو جانے کے متعلق بتایا تاہم پانچ منٹ بعدہی اسے اپنی ایسی غلطی کا احساس ہوا کہ خود اس کے لیے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو گیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق سارا ایشلے نامی اس خاتون کا تعلق برطانوی قصبے وٹفرڈ سے ہے، جس کی گاڑی چوری نہیں ہوئی تھی بلکہ وہ یہ بھول گئی تھی کہ اس نے گاڑی کھڑی کہاں کی ہے۔ اس نے گاڑی نہ ملنے پر فوری طور پر اپنے منیجر کو روتے ہوئے وائس میسج کیا کہ ”میری گاڑی چوری ہو گئی ہے اور آج میں کام پر نہیں آ سکوں گی۔“
پانچ منٹ بعد سارا نے دوبارہ اپنے منیجر کو ہشاش بشاش آواز میں میسج کیا اور کہا کہ گاڑی مجھے واپس مل گئی ہے۔ اس وقت تک سارا کے منیجر نے اس کا پہلا میسج بھی نہیں سنا تھا۔ سارا نے دونوں میسجز کی ایک ویڈیو بنا کر اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے۔
اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں سارا لکھتی ہے کہ ”ان دونوں پیغامات کو ایک ساتھ سن کر میری بھی ہنسی نہیں رک رہی، یہ کسی لطیفے سے کم نہیں ہیں۔“اس کی ی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک سوا لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔ کمنٹس میں بیشتر صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ گاڑی نظر نہ آنے پر وہ ایسی گھبرا گئی کہ پولیس کو رپورٹ کرنے سے بھی پہلے اپنے منیجر کو بتانا ضروری سمجھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *