ایران جنگ کے اثرات طویل، عالمی معیشت دباؤ میں رہے گی: آئی ایم ایف سربراہ

نیویارک(پاکستان امیج)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے متعلق جنگ فوری طور پر ختم بھی ہو جائے تو اس کے منفی اثرات عالمی معیشت پر برقرار رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تنازع مہنگائی میں اضافے اور معاشی ترقی کی رفتار میں سست روی کا باعث بنے گا۔ ان کے مطابق جنگ سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ عالمی معیشت کی شرح نمو میں معمولی بہتری آئے گی، تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں دنیا زیادہ قیمتوں اور کمزور معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے، جبکہ جنگ کے معاشی اثرات آئندہ ہونے والے آئی ایم ایف اجلاسوں میں مرکزی موضوع ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *