حب (پاکستان امیج): حب میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے سخت سزائیں دی گئی ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سب انسپکٹر کو نوکری سے برطرف جبکہ ایک کو عہدے سے تنزلی دی گئی ہے۔ اسی طرح ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی تین سالہ انکریمنٹس روک دی گئی ہیں، جبکہ ایک ہیڈ کانسٹیبل کو کانسٹیبل کے عہدے پر واپس بھیج دیا گیا ہے۔
مزید برآں چھ کانسٹیبلز کی دو سالہ سروس ضبط کر لی گئی ہے، جبکہ دو اہلکاروں کو آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یہ سزائیں گزشتہ مہینے سوک سینٹر حب کے ایک اہم دفتر میں لگنے والی آگ میں غفلت برتنے پر سزائیں سنائیں گئیں جہاں دفتر میں رکھے اہم دستاویزات جل گئے تھے یہ کارروائی ڈی آئی جی پولیس قلات رینج کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد محکمہ میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔
Pakistan Image