آبنائے ہرمز کے مسئلے کی بنیادی وجہ ایران میں غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں،چین

چین (پاکستان امیج)ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مسئلے کی بنیادی وجہ ایران میں غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں۔ فریقین سے اپیل کرتے ہیں وہ فوجی کارروائیاں بند کردیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ طاقت اور جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، فریقین سے اپیل کرتے ہیں وہ فوجی کارروائیاں بند کردیں، کشیدگی کے خاتمے کیلئے بات چیت کا راستہ اپنایا جائے۔

بیان کے مطابق آبنائے ہرمز کے مسئلے کی بنیادی وجہ ایران میں غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں ، آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے، عالمی معیشت اور توانائی بحران کو سنگین اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *