آبنائے ہرمز سے توانائی کی ترسیل میں اضافہ، ایران کے ساتھ ثالث ممالک کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

واشنگٹن (پاکستان امیج) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے توانائی کی ترسیل میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، تاہم یہ مقدار اب بھی معمول کی سطح سے کم ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اہم انکشاف کیا کہ مختلف ثالث ممالک کے ذریعے ایران کے ساتھ پیغامات کے تبادلے کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں کچھ پیشرفت بھی دیکھی گئی ہے۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ پیغامات کے تبادلے کا یہ عمل مسلسل بدلتی ہوئی صورتحال کا حصہ ہے، تاہم انتہائی حساس نوعیت کا معاملہ ہونے کے باعث اس حوالے سے میڈیا میں کھلے عام تفصیلات بیان نہیں کی جا سکتیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ اگر ایران عالمی بحری جہاز رانی کو دھمکانے کا سلسلہ بند کر دے تو آبنائے ہرمز کو فوری طور پر معمول کے مطابق کھولا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ جو ممالک بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے دعویدار ہیں، انہیں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے محض بیانات کے بجائے ٹھوس اور عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *