کوئٹہ (پاکستان امیج)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جمعۃ الوداع، چاند رات اور عالمی یومِ خوشی انسانیت کے لیے امید اور یکجہتی کا پیغام ہیں
خوشی، امن اور فلاح ہر شہری کا بنیادی حق ہے، حکومت سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے
رمضان المبارک ہمیں صبر، برداشت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے، ان اقدار کو عام کرنا ہوگا
حقیقی خوشی دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور معاشرے میں محبت کے فروغ میں ہے،
چاند رات کے موقع پر سیکیورٹی کے مؤثر اور جامع انتظامات کیے گئے ہیں
ٹریفک قوانین کی پابندی اور نظم و ضبط کا مظاہرہ خوشیوں کو محفوظ بناتا ہے
عوام خوشیاں ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ منائیں تاکہ یہ لمحات پُرسکون رہیں
Pakistan Image