سنجاوی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے ضلع سنجاوی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا،شہری گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

قبل ازیں بلوچستان کے ضلع خضدار و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 4.5 جبکہ گہرائی 14 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *