بلوچستان: سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 3 دن چھٹی کے فیصلے پر عملدرآمد شروع

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان میں کفایت شعاری اقدامات کے تحت سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 3 دن چھٹی کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔

حکومتِ بلوچستان نے توانائی کی بچت کے سلسلہ میں ہفتے میں بشمول جمعہ، ہفتہ اور اتوار 3 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

مختلف سرکاری دفاتر آج بند ہیں، حکومتی فیصلے کے تحت سرکاری دفاتر میں اب پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کام ہو گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ سرکاری انتظامات میں بہتری لائی جا رہی ہے، نئے اضلاع بنانے سے انتظامی کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *