معتکفین کے لیے قرآنِ کریم کی تلاوت کی تربیت، مسجدِ نبویؐ میں خصوصی اقدام

مدینہ منورہ(پاکستان امیج )مدینہ منورہ میں مسجدِ نبویؐ میں اعتکاف کرنے والوں کے لیے قرآنِ کریم کی تلاوت اور دورِ قرآن کا خصوصی پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔

دو مقدس مساجد کے امور کی نگران صدارت نے اعلان کیا ہے کہ یہ پروگرام رمضان المبارک کے دوران جاری تعلیمی اور آگاہی مہمات کا حصہ ہے.

’جس کا مقصد عبادت گزاروں کا قرآنِ کریم کے ساتھ تعلق مزید مضبوط بنانا ہے۔‘

اس پروگرام کے ذریعے اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کو قرآنِ کریم کی اپنی حفظ شدہ آیات کا اعادہ کرنے اور ماہرین کی نگرانی میں تلاوت کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے ذریعے مسجدِ نبویؐ کے اندر روحانی اور علمی ماحول کو مزید فروغ دینا ہے۔

ادارے نے پروگرام میں شرکت کے خواہش مند افراد کو آن لائن رجسٹریشن کی دعوت بھی دی ہے۔

دوسری جانب وزارتِ اسلامی امور نے مدینہ منورہ کی بڑی مساجد میں خواتین کے لیے جامع خدمات کا نظام بھی نافذ کر دیا ہے۔

اس نظام کے تحت مسجد الخندق، مسجد سید الشہدا اور مسجد قبلتین سمیت اہم مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مسجدِ نبویؐ کے مرکزی علاقے اور اس کے اطراف قائم اس نظام کے تحت تربیت یافتہ خواتین عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

جو عبادت گزار خواتین کو دینی رہنمائی، انتظامی معاونت اور محفوظ ماحول فراہم کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *