سعودی عرب میں رہائشی علاقے پر ڈرون حملہ،2 افراد جاں بحق

سعودی عرب (پاکستان امیج)سعودی عرب میں رہائشی علاقے پر ڈرون حملے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق خرج میں ہونیوالے حملے میں رہائشی علاقے پر ڈرون حملے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی بھی ہوئے۔ مرنیوالے بھارتی اور بنگلادیشی باشندے تھے۔

ایران نے یواے ای پر ایک بار پھر میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا، اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام کے ذریعے میزائلوں اور ڈرون کو روک رہے ہیں، کویت میں ایک بار پھر دھماکے،سائرین بج اٹھے۔

دوسری جانب عرب لیگ سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے ایک بیان میں کہا کہ خلیجی ممالک میں ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، خلیجی ممالک میں شہری اہداف کو نشانہ بنانا بڑی غلطی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *