ترکیہ نے اپنی فضائی حدود کی طرف آنے والا بیلسٹک میزائل مار گرایا

ترکی (پاکستان امیج)ترک وزارت دفاع کے مطابق ایران سے داغا جانے والا بیلسٹک میزائل عراق اور شام کی فضائی حدود سے گزرتا ہوا ترکیہ کی جانب بڑھ رہا تھا جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ میزائل کا ملبہ شام کے ایک صوبے میں گرا تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، وزارت دفاع نے بتایا کہ میزائل کو ناکارہ بنانے میں نیٹو کے مربوط فضائی دفاعی نظام نے اہم کردار ادا کیا۔

حکام کے مطابق ترکیہ اپنی فضائی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور اپنے ملک کے خلاف کسی بھی کارروائی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترکیہ نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں جاری کشیدگی کو مزید پھیلانے والے اقدامات سے گریز کریں اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دیں تاکہ علاقائی امن واستحکام برقرار رکھا جا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *