ایران پر امریکی حملہ قانون کے مطابق ہے یا نہیں؟ امریکا میں بھی بحث چھڑ گئی

واشنگٹن (پاکستان امیج)ایران پر امریکی حملہ قانون کے مطابق ہے یا نہیں اس پر امریکا میں بھی بحث چھڑ گئی۔ کانگریس کو اطلاع نہ دینے اور امریکی مفادات پر شدید اختلافِ رائے سامنے آگیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مؤقف اختیارکیا کہ انہوں نے حملے سے متعلق بریفنگ دی تھی اور گینگ آف ایٹ سمیت کانگریسی قیادت کو آگاہ کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق حساس نوعیت کے معاملات میں محدود دائرے میں اطلاع دینا معمول کی کارروائی ہے۔

ادھر گینگ آف ایٹ کے رکن ڈیمو کریٹ رہنما سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکا کو کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *