دبئی میں امریکی قونصل خانے، ریاض میں سی آئی اے سینٹر پر ڈرون حملہ

دبئی (پاکستان امیج)دبئی میں منگل کی شب امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، حکام نے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی امریکی سفارت خانے کے اندر قائم سی آئی اے اسٹیشن کو بھی ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

دبئی میڈیا آفس نے بیان میں بتایا کہ صورت حال کو بروقت کنٹرول کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز میں عمارت کے اندر آگ اور دھویں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ایرانی ڈرونز نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *