آرامکو کے راس تنورا ریفائنری میں 2 ڈرونز مار گرائے، سعودی وزارت دفاع

سعودی عرب (پاکستان امیج)سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرامکو کے راس تنورا ریفائنری میں 2 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے ریفائنری کو نشانہ بنانے والے 2 ڈرونز تباہ کر دیے ہیں،ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کا ملبہ گرنے سے ریفائنری کے ایک حصے میں معمولی آگ لگی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا،خیال رہے کہ آرامکو دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمدی مراکز میں شمار ہوتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *