پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پنجگور کے علاقے چیدگی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دو گاڑیوں پر فائرنگ کر دی جس میں سوار 6افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جاتے ہوئے دنوں گاڑیاں بھی نذرِ آتش کردیا جب کہ مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہےاور واقعے سے متعلق مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *