فیفا کا غزہ میں 50 منی فٹبال پچز، 5 فل سائز پچز، اکیڈمی، 20 ہزار نشستوں کا اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ

واشنگٹن (پاکستان امیج)فیفیا اور بورڈ آف پیس کے درمیان غزہ کی بحالی کے لیے اسٹریٹجک معاہدہ طے پا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبال کی عالمی فیڈریشن (FIFA) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فٹبال کے ذریعے تعمیرِ نو اور معاشی بحالی کا جامع پروگرام شروع کیا جائے گا۔

فٹبال کے عالمی ادارے کی جانب سے غزہ میں 50 منی فٹبال پچز، 5 فل سائز پچز، فیفا اکیڈمی اور 20 ہزار نشستوں کا اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ ہے۔

معاہدے پر فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سمیت اعلیٰ حکام نے دستخط کیے۔

پروگرام کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا ہے۔

فیفا کی جانب سے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فٹبال کو امن و یکجہتی اور طویل مدتی استحکام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *