بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج بسنت کا تہوار منایا جائے گا

کوئٹہ (پاکستان امیج) لاہور کے بعد صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی آج بسنت کا تہوار روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

انتظامیہ اور پولیس ہدایات جاری کی ہیں کہ شہری بسنت کو محفوظ اور پُرامن انداز میں منائیں، بسنت کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے، بسنت کی تقریبات 13 سے 15 فروری تک جاری رہیں گی۔

قبل ازیں لاہور میں 2 دہائیوں بعد بسنت کی تقریبات کی واپسی ہوئی تھی جس سے شہر بھر میں جوش و خروش کی فضا قائم رہی، زندہ دل لاہوریوں نے بڑی تعداد میں سڑکوں اور چھتوں پر جمع ہو کر پتنگ بازی کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *