بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ریڈ زون کو محفوظ بنانے کیلئے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ریڈ زون کو محفوظ بنانے کیلئے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

کوئٹہ کے ریڈ زون محفوظ بنانے کا فیصلہ سیکرٹری مواصلات وتعمیرات بابر خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔

اس حوالے سے سیکرٹری مواصلات وتعمیرات بابر خان نے بتایا کہ ریڈ زون میں پہلے مرحلے میں ایدھی چوک پر کنکریٹ دیوار لگائی جائے گی جس کے بعد ریڈ زون میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر کنکریٹ کی دیوار تعمیر کی جائے گی ۔

دوسری جانب کوئٹہ میں 31 جنوری کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت شہر میں پشین اسٹاپ ،انسکمب روڈ،اسپنی لنک روڈ کی سڑکیں بند اور ون وے کردی گئیں ہیں جس سے شہریوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *