عوامی خدمت صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ۔

کوئٹہ(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ٹراما مراکز کی فعالی پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ۔

اجلاس میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، سیکریٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی ، سیکریٹری خزانہ لعل جان جعفر، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران زرکون ،سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان اور مینیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ارباب کامران کاسی سمیت دیگر متعلقہ حکام کی شرکت ۔

وزیر اعلیٰ کو سیکریٹری صحت کی جانب سے کوئٹہ اسپینی پر نو تعمیر شدہ ٹراما سینٹر سے متعلق بریفنگ ۔

وزیر اعلیٰ کے نئے تعمیر ہونے والے ٹراما سینٹر کی فوری فعالی کی ہدایت ۔

نئے اسٹاف کی بھرتی میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت ۔

نئے تعمیر ہونے والےٹراما مرکز کے استعداد کار اور فوری علاج و معالجے کی سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ ۔

ٹراما سینٹر میں کلینیکل نیٹ ورک کو وسعت دی گئی ہے

اجلاس کو ٹراما سینٹر کے لئے مطلوبہ افرادی قوت میں اضافہ اور بجٹ سے متعلق بھی بریفنگ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوامی خدمت صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے

نئے ٹراما سینٹر کی فعالی سے بہترین اور جلد طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو گی

شیخ زید ہسپتال کے ٹراما سینٹر کی تکمیل بھی جلد مکمل کی جائے

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *