ایک اور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ایران کے راستے ایک اور مغربی موسمی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہو رہا ہے جس کے سبب بارش اور کئی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

اس سسٹم کے تحت کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ، سرانان، جنگل پیر علی زئی، گلستان اور پشین میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند سمیت بالائی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔

مزیدبراں کئی علاقوں میں پچھلی برف باری سے بند رابطہ سڑکیں اب تک بحال نہیں ہو سکیں، جس کی بحالی کیلئے آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے آج سے 4 فروری تک پنجاب، خیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کے باعث پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *